Official Web

ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہی، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں – وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا – وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہی، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں ، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھی، خود پھنس گئی، آپ بے فکررہیں ، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں – وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا ہی، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی – وزیراعظم نے کہا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں ، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں ، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں ، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے – اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا –