Official Web

کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے , شیخ رشید

پشاور (بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگی، خیبر پختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کرینگے – شیخ رشید کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی شرکت کی – چیف سیکرٹری، آئی جی کے پی، سیکرٹری محکمہ داخلہ اور دیگرحکام بھی موجود تھے – شیخ رشید کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی – اجلاس میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، صوبے بشمول ضم اضلاع میں میں امن عامہ کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی – شرکا نے امن و امن کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا – امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا