Official Web

چین پاکستان زرعی تعاون سے متعلق معلومات کیلئے آن لائن پلیٹ فارم کا افتتاح

ستائیس تاریخ کو وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایکرپورٹر نے ترجمان سے چین پاکستان زرعی  تعاون کےآن لائنانفارمیشن پلیٹ فارم کے بارے میں پوچھا۔ وزارت خارجہ کےترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ زراعت چین اور پاکستان کےدرمیان عملی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔ دونوں ممالک کےرہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کےاگلے مرحلے میں زراعت کو بڑی ترجیح دی جائےگی۔ چینی اورپاکستانی حکومتوں نے 2018 میں زرعی تعاون کیلئے مشترکہ ورکنگگروپ قائم کیا، اور مارچ 2020 میں چین پاکستان اقتصادیراہداری کی مشترکہ کمیٹی کے فریم ورک کے تحت، ایک اضافیزرعی ورکنگ گروپ بھی قائم کیا گیا۔ ہم امید کرتے اور یقینرکھتے ہیں کہ متعلقہ انفارمیشن پلیٹ فارم کے اجراء سے دونوںفریقوں کے مابین تبادلے کو مزید فروغ ملے گا اور تعاون کے مزیدنتائج  برآمد ہونگے۔