Official Web

چائنا اسلامک ایسوسی ایشن نے 40 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کیے ہیں

چین کے اسلامک ایسوسی ایشن کے نائب صدر، عادل جان کریمنے حال ہی میں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کےاسلامی ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اورتنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کیے ہیں۔ ان میں سےپیشتر ممالک اور تنظیمیں"دی بیلٹ اینڈ روڈسے وابستہ ہیں۔ چینیاسلامی برادری "دی بیلٹ اینڈ روڈکی تعمیر، ثقافتی تبادلے، معاشیاور تجارتی تبادلے، اہلکاروں کی تربیت، سلامتی کو فروغ دینے،انسداد انتہا پسندی کے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں مثبتکردار ادا کر رہی ہے۔

عادل جان نے کہا کہ چینی اسلامی حلقے عرب اسلامی ممالک میںاسلامی تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، اسلامی تعاون تنظیم، ملائشیا، انڈونیشیا، اورافغانستان کے وفود سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی دعوت پرسنکیانگ کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان وفود نے مشاہدہ کیا ہے کہسنکیانگ میں مسلمان مذہبی عقیدے کی آزادی سے پوری طرحلطف اندوز ہورہے ہیں اور ان کو مذہبی سرگرمیاں کرنے کیآزادی اور ضمانت ہے۔

چینی اسلامی ایسوسی ایشن کے نائب صدر عادل جان کریم نےحال ہی میں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومتمسلمانوں کی مذہبی زندگی کا پورا خیال رکھتی  ہے۔ سنکیانگ میںمذہبی آزادی کی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے، قانون کےمطابق مسلمانوں کی مذہبی زندگی کی ضمانت دی گئی ہے، اور عوامالناس کی عام مذہبی ضروریات کو بھی مؤثر طریقے سے پورا کیا گیاہے۔

عادل جان نے کہا کہ سنکیانگ میں اس وقت 20,000 سے زیادہمساجد اور 29,000 سے زیادہ علما موجود ہیں۔ ستمبر 2017 میں،چینی حکومت نے سنکیانگ اسلامک اسکول کا نیا کیمپس بنانے کےلئے دس کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔

%d bloggers like this: