Official Web

چین ۔ امریکہ تعلقات کے حوالے سے ورچوئل سیمینار کا انعقاد

چھبیس سے اٹھائیس جنوری تک "عہد حاضر میں چین امریکہتعلقات”  کے موضوع پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںتجارت و معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی اور عالمی چیلنجز، ثقافتیتبادلوں پر بات چیت کی گئی۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکی چیف ایگزیکٹیو لام زنگ یو عہ نے سیمینار سےاستقبالیہ خطابکیا۔ سیمینار میں چین کے بین الاقوامی اقتصادی تبادلوں کے مرکزکے سربراہ زنگ پھے یان، کینیڈا،جاپان، اٹلی کے سابق وزراءاعظم ،امریکہ کے سابق تجارتی نمائندے اور سابق وزیر تجارتسمیت چالیس سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔

چینی شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی امریکی حکومت بڑےممالک کے درمیان عدم تصادم، عدم محاذ آرائی، باہمی احترام،تعاون اور مشرکہ مفادات پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی کوششکرے گی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے تین نکاتیتجاویز پیش کیں جن میں چین ۔امریکہ کثیرسطحی تبادلوں کے نظامکی بحالی اور بہتری، چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کیتعمیرنو اور عالمی گورننس میں تعاون کے ذریعے اعتماد  سازی شاملہیں۔

امریکی نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ اعتمادظاہر کیا کہ امریکہ ۔ چین تعلقات عدم تصادم اور عدم محاذ آرائیکے تحت باہمی احترام، تعاون، مشترکہ مفادات اور پرامن بقائےباہمی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں دونوںممالک کے درمیان انسدادوبا، اقتصادی بحالی اور سائنس وٹیکنالوجی کی جدت کاری سمیت دیگر میدانوں میں تعاون کے وسیعامکانات ہیں۔

%d bloggers like this: