Official Web

چند کرپٹ عناصر کو سزا نہ دینا 1.3 بلین لوگوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔

چند کرپٹ عناصر کو سزا نہ دینا 1.3 بلین لوگوں کو نقصانپہنچانے کے مترادف ہے ۔” چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیرہ جنوری دو ہزار پندرہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے اٹھارہویںمرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کے پانچویں کل رکنی اجلاس سےاپنے خطاب میں یہ ہدایت جاری کی۔ صدر  شی کی یہ ہدایت براہراست انسداد بدعنوانی کی کلید ثابت ہوئی۔ انسداد بدعنوانی عوام کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کے مترادف ہے ، اور"عوام کی حمایت ہی سب سے بڑی سیاست ہے۔”

بدعنوانی کے نقصانات سے ہر ایک بخوبی آگاہ ہے اور اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ انسداد بدعنوانی یقینیطور پر چند لوگوں کے مفادات سے جڑی ہوتی ہے، لہذا کسی بھیملک میں انسداد بدعنوانی کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ اسی باعث انسداد بدعنوانی حکمراں جماعت اور حکومتکے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ شی جن پھنگ کی سربراہیمیں چین میں جاری بدعنوانی کے خلاف مہم نے پوری دنیا کیتوجہ مبذول کروائی ہے اور اسے وسیع پیمانے پر سراہا بھی گیا ہے۔

2017 میں، چینی ٹی وی سیریز "لوگوں کے نامنشر ہونے کے بعدملک بھر میں گرما گرم مباحثے کا سبب بنی۔ اس سے لوگوں میںبدعنوانی سے نفرت اور انسداد بدعنوانی سے وابستہ توقعات کیعکاسی ہوتی ہے۔ عوام باشعور ہیں اور واضح طور پر یہ سمجھتے ہیںکہ فلاں عہدیدار ایماندار ہے یا کرپٹ۔ اس لیے چینی عوامبدعنوانی کے خلاف جنگ میں حکمراں جماعت اور حکومت کےپختہ عزم اور سخت اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہے ۔

قدیم چینی فلاسفر مینشیوس کا قول ہے کہ : جو لوگوں کی حمایت پانے میں کامیاب رہتے ہیں وہ دنیا جیت جاتے ہیں۔ کسی بھیسیاسی جماعت یا سیاسی طاقت کے مستقبل اور مقدر کا دارومداربالآخر عوامی حمایت پر ہے۔ بھرپور طریقے سے بدعنوانی کی حوصلہ شکنی اور ہر قسم کی بدعنوانی کا خاتمہ، یہی وہ قدریں ہیں جن کی بنیاد پر  لوگوں کے دل جیتے جاسکتے ہیں۔

%d bloggers like this: