Official Web

پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا , عثمان بزدار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیی، پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہی،سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ،پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی – منگل کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر گہرے دلچسپی کا اظہار کیا – اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، تعمیراتی شعبے کیلئے متعدد مراعات دی گئی اور سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں – عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی، اتھارٹی والٹن ائیر پورٹ اور گرد و نواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی،