Official Web

اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ جلداز جلد مکمل کی جائی،پرویز الٰہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کی پراگریس کے جائزہ کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا – اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کی – اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی ، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک ، سیکرٹری کوارڈینیشن رائے ممتاز حسین بابر ، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل ، سیکرٹری C&W کیپٹن اسد اور NCAکے نمائندگان کے علاوہ دیگر تعمیراتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی – بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اورNCA کے افسران نے سپیکر کو بریفنگ دی – اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ ا سمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ جلد از جلد مکمل کی جائے – انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال کے علاوہ زیر تعمیر ایم پی ایز ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کیا جائے – جس پر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ NCA، نیسپاک، پی ایچ اے اور دیگر تعمیراتی اداروں نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ اور ایم پی ایز ہاسٹل جلد مکمل کریں گے – اس موقع پر سپیکر نے مزید تاکید کی کہ اسمبلی ملازمین کے لیے زیر تعمیر کواٹرز میں بھی تمام بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہئیں