Official Web

شی جن پھنگ کے خطاب سے عالمی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے، عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین

پچیس تاریخ کو عالمی اقتصادی فورم "ڈیووس ایجنڈاکا آن لائنآغاز ہوا۔ فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاز شواب کی دعوتپر چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم میں شریک اہم مہمان کےطور پر سب سے پہلے خطاب کیا۔

شی جن پھنگ کے خطاب کے بعد کلاز شواب نے انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ چار سال قبل ہی صدر شی جن پھنگ نے کثیر الجہتیکے فروغ کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے دنیا گذشتہ چار سالوںمیں تیزی سے تقسیم ہوچکی ہے۔  چار سال پہلے کی نسبت موجودہصورتحال کے تناظر میں شی جن پھنگ کا خطاب انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ انہوں نے کلیدی وقت میں عالمی ترقی کے لیےواضح سمت کی نشاندہی کی ہے۔

شواب نے مزید کہا کہ چین  دو ہزار سترہ سے عالمی معیشت میںاہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔  اس وقت چین دنیا کی دوسریبڑی معیشت ہے لہذا چین کو اہمیت دینا لازم ہو چکا ہے۔ شیجن پھنگ کے خطاب سے وہ بہت پر امید ہیں کیونکہ چینی صدرنے اس عزم کا واضح اظہار کیا ہے کہ چین بین الاقوامی امور میںفعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔