Official Web

ڈیووس ایجنڈا” سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب کی عالمی برادری کی طرف سے پزیرائی

چینی صدر شی جن پھنگ نے 25 جنوری کو ویڈیو لنک کےذریعےورلڈ اکنامک فورم "ڈیووس ایجنڈامکالمہ میں شرکت کی اورخطاب کیا، جس میں متعدد چیلنجوں کے مقابلے کیلئے کثیرالجہتی اورعالمگیریت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ، اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتربنانے کے لئے چین کا فارمولا پیش کیا گیا۔عالمی برادری نے چینیصدر کے خطاب کو خوب سراہا۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ، گائے رائڈر نے،صدر شی کی خصوصی تقریر میں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اس پرعمل کرنے کی تجویز  کی بڑی تعریف کی۔ رائڈر کا خیال ہے کہوبائی مرض سے نکلنے اور معیشت کی بحالی کے عالمی مقصد کوحاصل کرنے کے لئے، کثیرالجہتی کو فروغ دینا اور ویکسین ریسرچاور ترقی، روزگار اور مالیات میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیناخاص طور پر ضروری ہے۔

برطانیہ کے48 گروپ کلب کے چیئرمین اسٹیفن پیری نے کھلی دنیاکی معیشت کی تعمیر اور کثیرالجہت تجارتی نظام کی مضبوطی سےحفاظت کے حوالے سے صدر شی کے نظریات کے ساتھ اتفاقکیا۔ ان کا خیال ہے کہ کووڈ۱۹کی وبا سے نمٹنے اور معاشی بحالی کوفروغ دینے کے لئے دنیا کو بہتر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔