Official Web

انسداد بد عنوانی اور پاکیزہ سیاست __شی جن پھنگ کے اقوال بد عنوانی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے تیر کمان سے نکل چکا ہے

بد عنوانی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے تیر کمان سے نکلچکا ہے " ۔ یہ قول  چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس جون دو ہزار  پندرہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو  کے بدعنوانی  کے خلافپاکیزہ سیاست سے متعلق قوانین و ضوابط  کے اجتماعی مطالعہ کے موقع پر دیا ۔ اس کا مطلب ہےکہ اب اس اقدام کی واپسی ناممکن ہے ، لہذا اسے جاری رکھناچاہئے۔یہاں تک کہ اس راستے میں کوئی مشکل پیش آتی بھی ہے تو اس پر قابو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور بہادری سے آگے بڑھنا چاہئے اور کسی صورت   پیچھےنہیں ہٹنا چاہئے۔صدر صاحب کے اس بیان سے  پارٹیکے اخلاقی  اوصاف  اور پاکیزہ  حکومت کی تعمیر نیز  بدعنوانی کے خلاف جدوجہد  کو آگے بڑھانے  کے  پختہ عزم کا بھرپور مظاہرہ ہوتاہے اور  یہ واضح پیغام ملتاہے  کہ چینی کمیونسٹ پارٹی  کی جانب سے بدعنوانی کےخلاف لڑائی کبھی نہیں رکے گی۔

گزشتہ سالوں میں شفاف اور صاف ستھریسیاست اور انسداد بد عنوانی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل  کی گئی ہیں ، جو عوام کیلئے اطمینان بخش ہیں ۔تاہم انسداد بدعنوانی کی پیچیدگی اور سختی کے باعث بدعنوانی کے خلاف جدوجہد   ہمیشہ جاری رہے گی اور کبھی ختم نہیں ہو گی ۔ جس طرح  پانی کی لہروں کے ساتھ سفر میں اگر آگے نہیں بڑھیں گے توپیچھے جانا پڑے گا ، اسی طرح بدعنوانی کے جڑ سےخاتمے تک بھی کوششیں جاری رکھنی پڑیں گی ۔  صرفاس طرح ہی چین ایک شفاف و  پاکیزہ سیاسی ماحولاور بہتر سماجی اخلاق تشکیل دے سکتا ہے ۔ انسداد بدعنوانی   چین کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے صحت مندماحول پیدا کرنے، اصلاحات اور کھلے پن کو مزید آگے بڑھانے اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے اہداف کی تکمیل کے لیے سازگار  ماحول پیدا کرے گا ۔