Official Web

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ منفی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچتے ہی ہوٹل میں قومی اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ کی گئی تھی، آج (بدھ کو) قومی ٹیم کے اسکواڈ، مینجمنٹ اور اہل خانہ سمیت تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ کو کراچی میں پریکٹس کی اجازت بھی مل گئی ہے۔مزید جانیے: کراچی میں مہمان ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ کلئیر، پریکٹس کی اجازت مل گئی
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 13 سال بعد کوانٹن ڈی کوک کی قیادت میں 16 جنوری کو کراچی پہنچی تھی، میزبان ٹیم 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی 20 پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔