Official Web

ٹوکیو اولمپکس شیڈول کے مطابق جولائی میں ہوں گے، سربراہ آئی او سی

ٹوکیو: (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس جولائی 2021 میں شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہونگے۔آئی او سی کے سربراہ تھامس بیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ٹھیک 23 جولائی 2021 کو ہی ہوگا۔ اسے ملتوی کرنے کیلئے ہمارے پاس کوئی وجوہات نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی پلان بی پر غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی اس وقت تمام توجہ کھیلوں کے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر لگی مرکوز ہے۔ ہم بس یہی سوچ رہے ہیں اور اس کیلئے پوری طرح سے تیار اور پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ٹوکیو اولمپکس کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے تھے کہ شاید اس کا انعقاد ممکن نہ ہو تاہم اب تھامس بیخ کے بیان نے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ان کے بیان سے کھلاڑیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ چاہے کورونا کی وبا کم نہ بھی ہو اور ویکسین لگائے بغیر بھی ان اقدامات کے ذریعے کھیلوں کے انعقاد میں مدد ملے گی۔دوسری جانب جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔ ایک حالیہ پول کے مطابق 80 فیصد سے زائد افراد کا کہنا ہے کہ گیمز کو منسوخ یا دوبارہ سے ملتوی کر دینا چاہیے۔

%d bloggers like this: