Official Web

ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے , عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں دامن صاف ہی، ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکی، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات چاہتے  ہیں – وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی – وزیراعظم کو براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈان پر بریفنگ دی گئی – اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی، سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی قبضہ نہیں کرسکتا، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائی، سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کریں ، اپوزیشن کی خام خیالی ہے وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپالیں گی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے –