Official Web

ن لیگ کا سینیٹ انتخابات حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو اب این آر او نہیں ملے گا، حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے – ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمانی پارٹی کے لیے میاں نواز شریف کا خاص پیغام لائی ہوں ،جو یہ ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی، اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں ، اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن استعمال کرے گی – مریم نواز نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہی، آج ملک میں عوام کا برا حال ہی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کہاں پہنچ چکی ہیں ، جو حال آج ملک کا ہے وہ آپ کے سامنے ہی، میڈیا کو بھی پریشر میں رکھا گیا ہے – مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے رابطے کر رہی ہے بلکہ اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنی اور این آر او نہیں دیں گی، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے لیکن اب اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی، مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ارکان سے جتنے بھی رابطے کریں انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا –