Official Web

چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا , مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اثاثے نیلام کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اثاثے گروی رکھنے کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے – اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں منصوبے بن رہے تھے جبکہ نئے پاکستان میں منصوبے نیلام ہو رہے ہیں – نوازشریف اور شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا تھا – نالائقوں نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ہے – نواز شریف اور شہباز شریف نے منصوبے بنائے اور نالائق ، نااہل اور چور منصوبے اور اثاثے بیچ رہے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان اور پارکس آباد کئے تھے نئے پاکستان میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کو نیلام کیا جا رہا ہے – نواز شریف، شہباز شریف نے موٹرویز، پارک، ہسپتال، ہوائی اڈے بنائی، عمران صاحب ان سب کو گروی اور نیلام کر رہے ہیں – عمران صاحب "سب بیچ دے” کے ایجنڈے پر کاربند ہیں – انہوں نے کہا قومی اثاثے جس احمقانہ طریقے سے سے گروی رکھے جا رہے ہیں ، کوئی محب وطن ایسا نہیں کر سکتا – انہوں نے کہا ایف نائن پارک سمیت قومی اثاثے کوڑیوں کے بھاوأ گروی رکھے جا رہے ہیں – انہوں نے کہا حکومت کو معلوم ہے کہ وہ قرض ادا نہیں کر سکے گی اور قرض دینے والے ان اثاثوں کی فروخت کر کے کھربوں کمائیں گے – قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس مشکوک عمل میں کس کی جیب میں کتنے پیسے جا رہے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ کیا، عمران صاحب اثاثے بیچ رہے ہیں – عوام کا آٹا بجلی گیس دوائی روزگار کاروبار کھانے والا چور اور کرپٹ عمران مافیا اب قوم کے اثاثے کھا رہا ہے – پاکستان کے اثاثے گروی رکھنے کے ایجنڈے پر عمل کے لئے عمران صاحب کو فارن فنڈنگ ہوئی تھی – انہوں نے کہا غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ کے اثرات آج پاکستان کے ہر شعبیمیں دیکھے جا سکتے ہیں – انہوں نے کہا کسی ملک کے خلاف صرف سب سے بڑی سازش نکمی، نالائق، چور اور کرپٹ حکومت مسلط کرنا ہوتا ہے – انہوں نے کہا آج کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ عمران صاحب کو کیوں ملک پر مسلط کیا گیا،کیوں اربوں روپے عمران صاحب کی جیب میں ڈالے گئیî#/s#