Official Web

‎ی جن پھنگ اور آئی او سی کے صدر باک کی ٹیلی فون پر گفت

چیس تاریخ  کی شام ،چینی  صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی یعنی آئی او سی کے صدر تھامس باک کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ کووڈ۱۹ کی وباء پھیلنے کے بعد سے ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے انسداد وبا اور اولمپک موومنٹکے اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئےپوری کوشش کی ہے۔ چین، چین میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آئی او سی کی فعالحمایت کو سراہتا ہے اور آئی او سی کے کاموں میں مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ چین شیڈولکے مطابق اولمپکس گیمز کی تیاریوں کے کاموں کو مکمل کر سکے گا۔ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پراعتماد ہیں۔

مسٹر باک نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کے ساتھ مل کر بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی اور حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے تیار ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اولمپک روح کا تحفظ کرنے والا اور کھیلوں میں  سیاست کی مخالفت کرنے والا ادارہ ہے ،اور چین کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔