Official Web

بد عنوانی کے خلاف چینی کمیونسٹ پارٹی کا نہ رکنے والا سفر

چینی رہنماشی جن پھنگ کو دو ہزار تیرہ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور   مرکزی فوجی کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا گیاتھا ۔  شی جن پھنگ نے اپنے دورحکومت کے آغاز  ہی سے ملک کی پائیدار اقتصادی سماجی ترقی کے لیے انسداد بدعنوانی کو نمایاں اہمیت دی اور ملک گیر سخت اقدامات اپنائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک اور قوم کی بقاء کے لیے بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ لازم ہے۔جنوری2016   میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے اٹھارہویںمرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کے چھٹے  کل رکنی اجلاس میں  شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں پہلی مرتبہ گزشتہتین سالوں میں انسداد بدعنوانی کے شعبے میں حاصل شدہنمایاں کامیابیوں کا احاطہ کرتے ہوئے چینی عوام اورپوری دنیا کو دکھایا کہ چین کا بدعنوانی کے خاتمے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

دسمبر 2018 میں منعقدہ سی پی سی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی روشنی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویںکانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی سربراہی میں پارٹیکی مرکزی کمیٹی نے بد عنوانی کے خلاف تسلسل سےمضبوط ،جامع اور سخت گیر اقدمات کو فروغ دیا ہے۔بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کی جدوجہد نمایاں کامیابیوں سے ہمکنار ہوئی ہے۔ چین کی انسداد بدعنوانی مہم کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہچینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں کانگریس کے بعد سے  درمیانے درجے  کے  70 سے زیادہ  سرکاری اہل کاروں  کے خلاف چھان بین کرتے ہوئے مقدمات دائر کیےگئے ہیں۔  شہری امور سے متعلق بدعنوانی کے دو لاکھ اڑتیس ہزار سات سو کیسز   میں ملوث تین لاکھ سولہ ہزار افراد کو سزا ئیں دی گئی ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو ہزار چودہ سے  جون دو ہزار بیس تک ایسے 7831افراد کوبھی قانونی حراست میں لیا گیا ہے جو بد عنوانی میں ملوث پائے گئے، لیکن 120 سے زیادہ ممالک اور خطوںمیں فرار ہوچکے تھے ۔

شی جن پھنگ کے جنوری  دوہزار بیس میں منعقدہ مرکزیانضباطی و معائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کی روشنی میں ایک ایسا مضبوط نگران نظام قائم کیا جا رہا ہے جس میں قوانین و ضوابط میں اس انداز سے بہتری لائی جا رہی ہے کہ سرکاری عہدیدار بدعنوانی کے مرتکبہونے کی جرات ہی نہ کریں اور نہ ہی کبھی اُن کے دل میں بد عنوانی کی خواہش جنم لے پائے ۔

حال ہی میں منعقدہ  مرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کےسالانہ اجلاس سے اہم خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹیاور ملک کے نگران نظام کو مزید بہتر بنا یا جانا چاہیئے ۔ مالیاتی شعبے میں انسداد بدعنوانی اور مالیاتی خطرات سےنمٹنے  میں ہم آہنگی  پیدا  کرنی چاہیے اور قانونی شعبے میںبدعنوانی اور  قانونی خلاف ورزیوں کا مکمل خاتمہ کیاجانا چاہیے ۔بالخصوص  تعلیم اور طبی نگہداشت ،پینشن، سماجی تحفظ ، غربت کے خاتمے اورماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں پائی جانے والی بدعنوانیکو ختم کیا جانا چاہیے۔

آج چین میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے ایکمعاشرتی اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے ۔ بد عنوانی کومستقل طور پر روکنے کا عزم اور وژن اٹل ہے ۔بد عنوانی کے خلاف جاری مہم اور نمایاں پیش قدمی کوکسی بھی طاقت یا رکاوٹ کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی بدعنوانی کے خلاف جنگ حتمی فتح کے حصول تک مضبوطی سے جاری رہے گی۔