Official Web

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان

لاہور:) (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اورپاکستان کی سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اورفینز کے لیے یہ انتہائی یادگارلمحات ہیں۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا، اب تک مجموعی طورپر ہم نے چار ہزار کے قریب کوویڈ ٹیسٹنگ کرواچکیہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کوویڈ کیتمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔وسیم خان کے مطابق تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگیگا۔ پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہیہیں۔ وسیم خان کے مطابق بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کیمعاملات پر کوئی ایشو نہیں،کلب کرکٹ کے حوالیسے چند دنوں میں پیش رفت نظر آے گی۔