Official Web

جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے , عمران خان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تعلیم ، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے – اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں ملک عامر ڈوگر، وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور نور محمد خان شامل تھے ، ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ا ور کسانوں کے لئے خصوصی پیکج پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اورنگزیب خان نے وزیر اعظم کو وہاڑی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی تجویزدی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تعلیم ، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا کسانوں کے لئے خصوصی پیکج کی تجاویز کا جلد اعلان ہوگا –