Official Web

عوام دشمن حکومت سیاسی انتقام پر اترآئی ہے , مریم اورنگزیب

سلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیف کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چور عوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہاءپر اترآئی ہے – اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں – ملک سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے – آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے – سیاسی مخالفین کو ذہنی اذیت، مالی نقصان دے کر خوفزدہ اور وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے – عمران صاحب نوازشریف کے ساتھیوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا – عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے