Official Web

صحت کارڈ سب کو ملے گا ،کسی پر احسان نہیں یہ ریاست کا فرض ہے , مراد سعید

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے ہم نے صحت انصاف کار ڈ کا آغاز کیا تھا،خیبر پختونخوا کے شہری ملک میں کہیں پر بھی علاج کراسکتے ہیں ، صحت کارڈ سب کو ملے گا ،کسی پر احسان نہیں یہ ریاست کا فرض ہی،جب احساس اور رحم ختم ہوجائے تو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا – اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ہم نے صحت انصاف کار ڈ کا آغاز کیا تھا،خیبر پختونخوا کے شہری ملک میں کہیں پر بھی علاج کراسکتے ہیں ،کسی پر احسان نہیں یہ ریاست کا فرض ہی،سندھ حکومت بھی ہیلتھ کارڈ جاری کری،آپ کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو صحت کارڈ سب کو ملے گا،جب احساس اور رحم ختم ہوجائے تو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، مرادسعید نے کہا کہ این ایچ اے افسروں اور جوانوں کیلئے میڈیکل پالیسی کااعلان بڑاقدام ہے