Official Web

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن , 5دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں اور سرچ آپریشن کمانڈرسمیت 5دہشتگرد ہلاک ہلاک دہشت گرد کمانڈر (باقی صفحہ7بقیہ نمبر64) سید رحیم 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسزپر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا – صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں اہم دہشت گرد کمانڈرسید رحیم سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے – آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں – آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسزپر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جبکہ دہشت گرد سید رحیم وانا اور میرعلی میں دو خودکش مراکز کا انچارج بھی تھا – آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں نے دہشت گرد کمانڈر سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی ریکروٹنگ کا ٹاسک دیا تھا – آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیدرحیم میرعلی میں 4 قبائلی عمائدین اور شمالی وزیرستان میں ایک کمپنی کے 3 انجنئیرز کے قتل میں بھی ملوث تھا – آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ نور خیسور میں سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں براہ راست ملوث تھا –

 

%d bloggers like this: