Official Web

چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس سے شی جن پھنگ کے خطاب پر مختلف ممالک کی شخصیات کا تبصرہ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چین کےصدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کےچیرمین شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کےمرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس سے اہم خطابکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی جامع اور سختحکمرانی کے رہنمائی اور  نظم  کے کردار کو پوری طرح ادا کیاجائے تاکہچودہویں پانچ سالہ منصوبہکے دوران چین کےترقیاتی اہداف اور امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ متعددممالک کی شخصیات نے کہا کہ اس اہم خطاب سے ایک بار پھرچینی کمیونسٹ پارٹی  کی سخت نظم وضبط کے ساتھ  حکمرانی  کےعزم کا ثبوت  ملتا ہے ، اور اسی وجہ سے عالمی برادری مستقبلمیں   چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

فلسطین کی قومی لبریشن موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن اورعرب تعلقات اور چینی امور کے وزیر ، عباس ذکی نے کہا کہ اسخطاب  سے یہ واضح اشارہ ملا ہے کہ سی سی پی ، پارٹی  کی جامعاور سخت حکمرانی کو مزید گہرا کرتی رہے گی۔ دنیا اس سے دیکھسکتی ہے کہ سی سی پی کے رہنما بدعنوانی کے خلاف جنگ کےعزم اور ارادے کو آگے بڑھائیں گے۔

مصر کی قاہرہ یونیورسٹی میں معاشیات اور مالیاتی قانون کے پروفیسرولید جبالا نے کہا کہ سی سی پی کی جانب سے انسداد بدعنوانی کیجدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور مصر اور چیننگرانی کے نظام کی اصلاحات میں تبادلہ اور تعاون کرسکتے ہیں۔