Official Web

سنکیانگ کے تربینی مراکز اقوام متحدہ کے اصولوں اور روح کے مطابق ہیں

بیس تاریخ کو چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں   مقامی حکومت کےترجمان الیجان عنایت نےسابق امریکی  وزیر خارجہ مائیکپومپیو کے غیر معتبر بیان کے بارے میں کہا کہ   پومپیو   کی سنکیانگ کے تربیتی مراکز پر تنقید  بالکل بے بنیاد ہے ۔
 الیجان عنایت نے  کہا کہ سنکیانگ کے  تربیتی مراکز کا مقصد  دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ماخذ کو ختم کرناہے۔ اور ان٘ میں اور برطانیہ کے ڈی ڈی پی  منصوبےاور فرانس کے  انسداد انتہا پسندی کے مراکز  کےدرمیان  بنیادی طور پر کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ سبانسداد دہشت گردی اور   انسداد انتہا پسندی کے لیے اچھی  کاوشیں ہیں اور اقوام متحدہ  کی عالمی انسداددہشت گردی کی حکمت عملی سمیت دیگر انسداد دہشتگردی کی قراردادوں کے اصولوں اور روح  کےمطابق ہیں۔
 الیجان عنایت کا کہنا تھا کہ  سنکیانگ کے تربیتی اسکول طلباء کی شخصی  آزادی اور رابطے کی آزادی کے حق کیبھر پور  حفاظت کرتے ہیں ،   طلباءکواپنی قومیت کیزبان استعمال کرنے  کا حق حاصل ہے، یہاں حلالکھانا فراہم کیا جاتاہے  اور طلباء کو اپنے مذھب پر عملکرنے کی مکمل آزادی حاصل  ہے۔  تربیتی سکولوں میںکھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے مقامات کے علاوہ  حصول تعلیم ،طبی خدمات کے حصول اورقانونی  مشوروں کے حصول  کے لیے مختلف  انسٹیٹیوٹموجود ہیں۔