Official Web

چینی کمیونیسٹ پارٹی اور ملک کے نگرانی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ شی جن پھنگ

بائیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزیانضباطی و معائنہ کمیشن کا سالانہ اجلاس بیجنگ میںمنعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس اجلاس  میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ  چینیکمیونسٹ پارٹی اور ملک کے نگرانی نظام کو مزیدبہتر بنانا چاہیئے۔ سی پی سی کی اندرونی  نگرانی پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے پاور نگرانی کے نظام اورنظم و ضبط نافذ کرنے والے نظام کو بہتر بناناچاہیئے۔ بنیادی حکمرانی میں نگرانی کے کردار کو اداکرنا چاہیئے اور  عام لوگوں کو نگرانی  کے عملمیں شامل  کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہمعائنہ اور نگرانی ایجنسیوں کو سخت ترین  نگرانی کوقبول کرنا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر موجودبدعنوانی کے خاتمے  اور سرکاری عہدیداروں کی احساسذمہ داری کی مضبوطی پر زور دینا چاہئے ، تاکہ عوام الناس کو انصاف اور برابری کا احساس ہو.
     انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  قانونی شعبوںمیں بدعنوانی اور  قانون کی خلاف ورزیوں کا مکمل خاتمہکیا جانا چاہیے،  کالے کرتوت والوں  پر قانون نافذ کرنے والوں کی حفاظتی چھتریوں” کو توڑنا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پالیسیوں کے نفاذ پر توجہ دینی  چاہیے، اور خاص کر  تعلیم اور طبی نگہداشت ،پنشن، سماجی تحفظ ، غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں موجود بدعنوانیوں کو ختم کرناچاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی انتظامی محکموں ، ریگولیٹری ایجنسیوں ، مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کی احساس ذمہ داری کو مضبوط بنانا چاہیے ،  مالیاتی شعبےمیں انسداد بدعنوانی اور مالیاتی خطرات سے نمٹنے  میں ہمآہنگی  پیدا  کرنی چاہیے، اور مالیاتی نگرانی اور اندرونی حکمرانی کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضحکیا کہ کلیدی شعبوں میں نگرانی کے طریقہ کار کی اصلاح کو فروغ  دینا چاہیے ، اور انتظامی کمیوں کو پورا  کرناچاہیے۔