Official Web

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

لاہور:(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔بابراعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکار ہوگئے تھے، آل رانڈرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پر کرنے کے لیے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔صہیب مقصود، شرجیل خان، ذیشان ملک اور اعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکراسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل رانڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔