Official Web

جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری جلد حاصل کریں گے , شبلی فراز

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود،علاج معالجہ کی سہولیات اور درپیش مسائل کے حل کے لئے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی اسمبلی سے منظوری جلد حاصل کریں گی،علاقائی زبانوں کی ترویج میں ہندکو کو ریڈیو کی نشریات میں شامل کرکے ایسوسی ایٹ پریس App کا بھی شعبہ قائم کریں گی،پی ٹی وی بیورو اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی ایبٹ آباد میں بحالی کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون کی سربراہی میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، پی آئی او پی آئی ڈی،ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران طارق تنولی،عبدالواسع خان،ہارون تنولی،ارشد سواتی،سید کمال حسین شاہ،مطیع الرحمن تنولی بھی موجود تھی،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا تھا ہزارہ زرخیز خطہ ہے ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں کو علاج معالجہ کہ سہولیات یقینی بنانے اور فلاح وبہبود کی فراہمی میں عملی اقدامات کریں گی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مایوسیوں کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہی،قبل ازیں رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے بھی ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں کی ہزارہ کی ترقی اور امن آمان کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں سے بھی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کو آگاہ کیا،سینیٹر شبلی فراز کا کہناتھا میڈیا عوام کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے ہزارہ کے صدر مقام ایبٹ آباد سے ریجن کے مسائل کو میڈیا نے بہتر طور پر اجاگر کیا اور حکومت کی توجہ حاصل کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے کے فلاحی منصوبوں کو شروع کیا ہے ماضی میں حکومتوں کی توجہ کبھی بھی اس جانب مرکوز نہیں ہو سکی،صحت انصاف کارڈ کو شناختی کارڈ سے منسلک کرکے ہر خاندان کو سات لاکھ تک کے علاج کی سہولت دینا بڑا کارنامہ ہی،اب کسی کو اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کے لئے گھر فروخت نہیں کرنا پڑے گا،تحریک انصاف کی حکومت کے انقلابی اقدامات سے پی ڈی ایم خوفزدہ ہو کے وایلا کر رہی ہے ان کے غبارے سے ہوا جلد نکل جائے گی،اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون نے ایبٹ آباد کے صحافیوں کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا صحافیوں کی فلاح وبہبود اور علاج معالجہ میں بہتر سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے فروری میں ایبٹ آباد کا دورہ کرنے اور مسائل حل کی یقین دہانی کرائی ہے