Official Web

راوی اربن منصوبہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا , عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام کے لئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہی، منصوبے کی  تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گی، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی اور پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں عوام کو سستی رہائش کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر)انور علی حیدر اور سینیئر افسران شریک تھی، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز اور سینیئر افسران نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ راوی سٹی کے منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن کے حوالے سے امور آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ، اجلاس کو ویسٹ واٹر پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے جلد انعقاد کے حوالے سے اقدامات لئے جا رہے ہیں ، شرکا کو منصوبے میں اراضی کے حصول میں ہونے والی پیش رفت پر پر بھی آگاہ کیا گیا،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی کمرشل، ریٹیل اور رہائشی زوننگ بین الاقوامی اعلی معیار کے تحت کی جا رہی ہی، تعمیرات کے حوالے سے ایک نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی افادیت کے حوالے سے زکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام کے لیے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے – منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گی،اجلاس کو صوبہ پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی