Official Web

مدد گاروں کے ذریعے ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہی، شہباز گل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ اندرونی مدد گاروں کے ذریعے پاکستان کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہی، بھارتی کوشش میں اس کے حواری وہ بنے ہیں جن کے مفادات سانجھے ہیں ،معاون خصوصی شہباز گل نے جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حواری وہ ہیں جن کے کاروباری تعلق بھارت سے وابستہ ہیں ، حواری وہ ہیں جو بھارتی ایجنٹس سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہی، انکشافات کے باوجود بھارت کی مذمت کے بجائے خاموش ہیں ، اسرائیل میں وفد خود بھیجتے ہیں اور انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں