دہشت گردی کی سرگرمیوں کے پس پردہ شاطر مائیک پومپیو ہے
بیس جنوری کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی مقامی حکومت نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے “مشرقی ترکستان اسلامی تحریک” کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹانےکے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنکیانگ کی مقامی حکومت کے اہل کار شو گوئیشیانگ نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوںکے پس پردہ شاطر مائیک پومپیو ہی ہے ۔سبجانتے ہیں کہ ناصرف اقوام متحدہ کی سلامتیکونسل بلکہ عالمی برادری نے “مشرقی ترکستاناسلامی تحریک ” کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئےجانے پر متفق ہیں ۔طویل عرصے سے مشرقیترکستان اسلامی تحریک مذہب کی آڑ میں پرتشدداور دہشت گردانہ نظریات پھیلانے کی کوششکررہی ہے۔ اس تنظیم نے دہشت گردی کیجو سلسلہ وار کارروائیاں کی تھیں ان کے نتیجے میںیہاں کے لوگوں کو جانی و مالی نقصان سہنا پڑا تھا۔
شو گوئی شیانگ نے کہا کہ مشرقی ترکستان اسلامیتحریک عالمی دہشت گردی کا ایک حصہ ہے جو کہ نا صرف چین کے لیے بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔مائیک پومپیو نےمشرقی ترکستان اسلامی تحریک کی پرتشددکارروائیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دہشت گردتنظیموں کی فہرست سے مشرقی ترکستان اسلامیتحریک کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ان کا یہ عمل امریکی حکومت کے وعدوں اور انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کے خلاف ہے۔