Official Web

چین کی جانب سے پاکستان کو کووڈ۔19 ویکسین کی فراہمی کا مضبوط عزم

بائیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کو کووڈ۔19 ویکسین کی فراہمی سے متعلق پوچھا گیا۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اس حوالے سے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کی عمدہ روایت موجود ہے، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ وبا کی شروعات ہی سے چین اور پاکستان نے مل کر مشکلات پر قابو پایا ہے۔انسداد وبا میں پاکستان کی مدد کی خاطر چینی حکومت نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو ویکسین کی تیزتر فراہمی یقینی بنائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اورپاکستان کا دوستانہ تعاون بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کےتابع نہیں ہے ۔ رواں برس دونوں ممالک سفارتیتعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منا رہے ہیں ،چیناس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اورپاکستان کے ساتھ مل کر چین۔پاکستان ہم نصیبمعاشرے کی تعمیر چاہتا ہے۔

 

%d bloggers like this: