Official Web

عالمی اقتصادی فورم میں شی جن پھنگ کی شرکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

حال ہی میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے عالمی اقتصادی فورم میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور خطاب کے حوالے سے کہا کہ جنوری دو ہزار سترہ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔انہوں نے افتتاحی تقریب سے "عہد کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھانے اور عالمی ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے ” کے موضوع پر خطاب کیا تھا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اقتصادی عالمگیریت کے حوالے سے اپنا نقطہِ نظر پیش کرتے ہوئے اقتصادی عالمگیریت کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔عالمی برادری نے  ان کے خطاب پر پرجوش رد عملدیا۔ 

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کثیرالجہت پسندیپر قائم رہنے اور اس کا تحفظ کرنے کا خواہاں ہےنیز چین کھلی عالمی معیشت کی تعمیر، اقتصادیعالمگیریت  کو  مزید کھلے پن ، اشتراک ،توازن ،مشترکہ مفادات کے ساتھ  فروغ دے گااور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کیتعمیر کو  آگے بڑھائے گا۔وبائی صورتحال کےتناظر میں چین انسداد وبا کے عالمی تعاون، عالمی اقتصادی بحالی ،عالمی چیلنجز سے نمٹنے  اورعالمی انتظام و انصرام  کو بہتر بنانے کے لیے چینیدانش اور قوت پیش کرے گا۔

%d bloggers like this: