Official Web

چین میں بیرونی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ

بیس جنوری  کو وزارت تجارت کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین کے بیرونی سرمائے کا اصل استعمال نوکھرب ننانوے ارب اٹھانوے  کروڑ  یوآن تکپہنچا ،جس میں  پچھلے سال کے مقابلے میں چھاعشاریہ دو  فیصد کا اضافہ ہوا  جو کہ ایک نیا ریکارڈہے ۔

2020 میں چین میں غیر ملکی سرمائے میں،مجموعی سرمایہ کاری ، شرح نمو  اور عالمی تناسب کے لحاظ سےبے حد اضافہ ہوا ہے  جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی منڈی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے ۔ 

سب جانتے ہیں کہ گزشتہ سال ایک غیر معمولی سال تھا ۔پوری دنیا میں وبا کے باعث براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری میں  تیزی سے کمیہوئی ہے  ۔ اس کے باوجود بھی چین کے اس شعبے میں ترقی ہو رہی ہے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے سب سے پہلے چین نے مختلف موئثر پالیسیاں اپنائِیں، اس کے علاوہ کھلے پن اور رواداری  کے موقف پر قائم رہا ہے اور تجارتی ماحول کی بہتری کے لیے بھر پور کوشش کی ۔ 

چینی منڈی پر اعتماد سےبیرونی کمپنیوں کو بھیبے حد فوائد حاصل ہوئے ۔ تقریباً  پچانوےفیصد صنعتی و کاروباری ادارے مستقبل کے امکانات کے بارے میں پرامید ہیں۔

 غیر ملکی سرمایہ کاری  کے یہ اعداد و شمار اسامر کا واضح ثبوت ہی٘ں کہ عالمگیریت ، کثیرالجہتی  اور  جیتجیت پر مبنی تعاون وقت کاتقاضا  ہے ۔