Official Web

ایسا لیمپ جو آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے

واشنگٹن امریکا میں ایسا لیمپ پیش کیا گیا ہے جو کورونا سمیت مختلف وائرسز اور جراثیموں کا بڑی حد تک خاتمہ کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس کمپنی نے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ ہیش کیا جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے ۔اس میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خود کار طور پر اس وقت بند ہوجاتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماس پر کام شروع کرتا ہے ، کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیگ بھی متعارف کر ایا گیا ۔اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 

%d bloggers like this: