Official Web

پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے , شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین سفراء کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں ظہرانہ دیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران یورپی یونین کی معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں، وبائی صورتحال کے باوجود ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے یورپی یونین کی معاونت کے شکرگزار ہیں ، ہم یورپی ممالک کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے ، ہم ان افغان مہاجرین کی پروقار اور باعزت وطن واپسی کے خواہشمند ہیں ، ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات چاہتے ہیں، بھارت، اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے ، ہم نے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت ڈوزئیر کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھے ، ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارت کے مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کیا، پلوامہ واقعہ کی حقیقت اب دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین سفراء کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں ظہرانہ دیا، وزیر خارجہ کی دعوت پر 18 ممالک کے سفراء وزارت خارجہ تشریف لائے، وزیر خارجہ نے یورپی یونین سفراء کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ،وزیر خارجہ نے بطور سفیرنئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سفراء کو مبارکباد دی