Official Web

پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس ا?ف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ ہوتے دیکھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر ا?رمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

%d bloggers like this: