Official Web

خوشی ہے کہ سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے ، چینی سفیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ سی پیک فلیگ شپ منصوبہ دوست ممالک میں دیرینہ دوستی کو ظاہر کرتا ہی، ہمیں خوشی ہے کہ سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے – تفصیلات کے مطابق سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا اور چین کے سفیر نونگ رونگ کے درمیان ملاقات ہوئی، اس موقع پر سی پیک منصوبوں اور دسویں جے سی سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنما¶ں نے پاک چین دوستی کی مزید مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا اور آپس میں کردار کی تعریف کی – ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن ہی، سی پیک فلیگ شپ منصوبہ دوست ممالک میں دیرینہ دوستی کوظاہر کرتا ہی، منصوبہ پاکستان کے لیے خوش حالی اور ترقی کا ضامن ہو گا – ردعمل میں سیکٹری منصوبہ بندی نے بھی مثبت جواب دیا – مطہر نیاز رانا نے کہا سی پیک پاکستان اور خطے کے لیے ترقی اورخوشحالی کا راستہ ہے – فریقین نے منعقدہ جے ڈبلیو جی کے اجلاسوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور فروری میں آئندہ 10 ویں جے سی کے لیے تاریخ طے کرنے پر بھی اتفاق کیا – اس موقع دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کی گئیں