Official Web

مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت پنک بس سروس کے حوالے سے اجلاس

پشاور (بیورو رپورٹ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جاپان حکومت اور اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم UNOPS کی جانب سے خیبر پختونخوا کی خواتین کی سہولت کی خاطر عطیہ کی جانے والی پنک بس سروس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایم پی اے ساجدہ حنیف, سیکرٹری و جی ایم ٹرانسپورٹ, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد و مردان نے شرکت کی. محکمہ ٹرانسپورٹ نے سپیکر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان بسوں کو چلانے کے لئے کافی بار ٹینڈر کیا گیا مگر کسی پارٹی نے دلچسپی نہی دکھائی. سپیکر مشتاق غنی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ان بسوں کو خراب ہونے سے بچانے اور عوام کی سہولت کی خاطر ان کو کام میں لایا جائے. اگر یہ بسیں پبلک کے لئے نہی چل سکتی تو گرلز کالجز کے حوالے کردی جایئں تاکہ بچیوں کو سہولت میسر ہو. انھوں نے معاملے کو حل کرنے کے لئے UNOPS کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی.