Official Web

فارن فنڈنگ ثابت حکمرانوں کو جانا ہوگا ، پی ڈی ایم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے فنڈ لے کرمودی کے جیتنے کی دعائیں مانگیں ، عمران خان کے اکانٹس میں اسرائیل اور بھارتی جنتا پارٹی نے ہنڈی کے ذریعے پیسا بھیجا، دھرنوں اور سازشوں میں لگایا پیسہ تمہارے دستخط سے جاری ہوا،بتا!الیکشن جتوانے اور ثاقب نثار کا ثاقب امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا یجنٹ کون تھا – انہوں نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن اسلام آباد دفتر کے باہرپی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کہیں غلط فہمی تو نہیں کہ لانگ مارچ آج تھا، جتنا بڑا آج یہاں پر جم غفیر ہی، مجھے تو لگ رہا ہے کہ لانگ مارچ ہی، کان کھول کے سن اور آنکھیں کھول کر دیکھ لو ، جس دن عوام لانگ مارچ کیلئے یہاں پر پہنچیں گے تو کیا حال ہوگا، آج ہم شاہراہ دستور پر کھڑے ہیں ، دونوں طرف انصاف دینے والے ادارے ہیں ، افسوس سے کہتی ہوں جس ملک میں رہتے ہیں وہاں نہ کوئی آئین اور انصاف ہے – آج الیکشن کمیشن آف پاکستان اس لیے جمع ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داری یاد دلائیں ، الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر کو بتائیں آپ کا ادارہ پاکستان کا ادارہ اور آئینی ادارہ اور قوم کا ادارہ ہی، یہ وہ ادارہ ہے جس کو عوام کی رائے کا امین اور ووٹ کی عزت کی ذمہ داری عطا کی ہی، یہ وہ ادارہ ہے جس کو عوام کے ووٹ کی عزت کروانی تھی، بتا عوام کی ووٹ کی عزت کروائی ہیîپاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کی کہانی سناتی ہوں ، اس فراڈ کا نام تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ہے – فارن فنڈنگ کا کیس2014 میں ساڑھے چھ سال پہلے کیس دائر ہوا تھا، نوازشریف کا کیس دنوں میں چلا، دن میں دودوسماعتیں ہوتی ہیں

%d bloggers like this: