Official Web

پی ڈی ایم جلسے کو عوام نے مسترد کر د یا , وفاقی وزرا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزرا نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے جلسے کو ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مسترد کرنے پر عوام کے مشکور ہیں – اسلام آباد میں کابینہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک (باقی صفحہ7بقیہ نمبر64) موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما این آر او کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں – ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک کو لوٹا اور جائیدادیں بنائیں – براڈ شیٹ فیصلے میں 20 سال کی کرپشن کے ثبوت ہیں ، اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے – سابق جج، ایف آئی اے افسر، سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں – وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ براڈ شیٹ کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہے – اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاناما، سوئس بینک اور براڈ شیٹ کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہی – یہ ملک غریب نہیں تھا، اس کو لوٹ کر غریب کیا گیا – ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت سے پیسہ آیا، انھیں شرم کرنی چاہیے ایسی بات کرتے ہوئے کیونکہ ان کے والد نے تو بھارتیوں کیساتھ بزنس کیا تھا – اجیت ڈوول کس کے گھر آیا تھا، قوم کو سب پتا ہے – شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان دو این آر او لے چکا، اب تیسرا لینے کی کوشش کر رہا ہے – مریم میں کچھ حیا اور شرم ہو تو چپ کر جائیں – وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مریم نواز نے ریڈ زون میں ہزار، بارہ سو کے مجمع کو لاکھوں افراد کا مجمع قرار دے کر خطاب کیا – مریم نواز نے ہی ایک بار کہا تھا کہ لندن میں میری کو جائیداد نہیں ہے