Official Web

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلاول اکبر سعودی عرب کیلئے نئے سفیر مقرر

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلاول اکبر کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہی، اس سے قبل راجہ علی اعجاز بطور سفیر2 سال تک خدمات سرانجام دیتے رہی، نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا – میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب میں سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلاول اکبر کو نیا سفیر تعینات کردیا ہے – عسکری پس منظر سے تعلق رکھنے والے بلاول اکبر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ امور پر مہارت رکھنے والے آفیسر ہیں ، ان کی بطور سفیر تعیناتی سے دونوں اسلامی برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے – پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کا پس منظر بھی فوج سے ہی، نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے – نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے – جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا

%d bloggers like this: