Official Web

چین میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام صنعتی اداروں کی آمدن تیس اعشاریہ تین ٹریلین یوان تک جا پہنچی

چین کے قومی ملکیتی اثاثوں کے نگران و انتظامی کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال دو ہزار بیس میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام صنعتی اداروں کی آمدن تیس اعشاریہ تین ٹریلین یوان  تک  جاپہنچی ہے،جبکہ مجموعی خالص منافع ایکاعشاریہ چار ٹریلین یوان  تک پہنچ چکا ہے ، جو پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو اعشاریہ ایک فیصد  زائد ہے۔ مرکزی حکومت کے  زیرانتظام صنعتیاداروں میں سے اسی فیصد صنعتی اداروں کے خالص منافع  میں گزشتہ سال کیاسی مدت کے مقابلے میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔

دسمبر  دو ہزار بیس میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام صنعتی اداروں کا خالص منافع ریکارڈ ایک کھرب چھہتر ارب یوان تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ سال کی دوسری ششماہی میں  مسلسل چھ ماہ تک ماہانہ خالص منافع میں "ڈبل ڈیجیٹکی نمو برقرار رہی ہے۔

سال دو ہزار بیس میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام صنعتی اداروں نے پائیدار اثاثہجات ماسوائےرئیل اسٹیٹ  دو اعشاریہ آٹھ ٹریلین یوان کا سرمایہ لگایا ہے، جو پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک اعشاریہ نو فیصد زائد ہے۔

علاوہ ازیں مرکزی حکومت کے زیر انتظام صنعتی اداروں نے رضاکارانہ طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پر  لاگت کے بوجھ کو کم کیاہے۔

%d bloggers like this: