Official Web

ایبٹ آباد بڑھتی ہوئی وارداتیں, شہریوں کا ڈپٹی کمشنر دفتر کے بائر احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)شہر بھر میں میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سرکوبی کے لئے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر دفتر کے بائر احتجاجی مظاہرہ،نڑیاں میں مقیم محلہ رحم خان میں غیر ملکیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا گیا،مظاہرین نے کینٹ بورڈ کی انتظامیہ کو ایکشن لینے پر زور دیا احتجاجی مظاہرے میں سب نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے.جس پر کینٹ ایریا میں آباد غیر ملکی جرائم پیشہ افراد کیخلاف نعرے درج تھے.مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محلہ رحم خان میں غیر قانونی طور پر آباد غیر ملکیوں کو کینٹ انتظامیہ فوری طور پر بے دخل کرے.کینٹ انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سے اٹھے.اور ایکشن لے.بصورت دیگر تمام حالات کی ذمہ داری کینٹ بورڈ کی انتظامیہ پر ہوگی

%d bloggers like this: