Official Web

سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے , مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی میں آمر نے منتخب وزرا اعظم کے خلاف سازش ، مارشل لاءکوسند جواز دینے اور ان کے خلاف کرپشن کا بیانہ بنانے کے لئے قومی خزانے کو جو نقصان پہنچایا اس کی قیمت پاکستانی قوم ادا کررہی ہے ،آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہی،حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی ،20سال ہوگئی، 65 ملین ڈالر پہلے ادا کر دیئے لیکن اب تک صفر چوری کا مال برآمد ہواî جواب دے دیں ، مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں انہوں نے کہا برطانوی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پاکستانی سفارت خانے کے اکاوأنٹ میں پیسے کیوں رکھوائیî جواب دے دیں ،نوازشریف کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور مارشل لاءکے جواز کے لئے پرویز مشرف نے براڈ شیٹ کمپنی استعمال کی،سال 2000 میں پرویز مشرف نے چھ ماہ پہلے بنائی گئی کمپنی کو 600 کروڑ دے دئیے ،براڈ شیٹ کا ڈرامہ پاکستانی قوم کا کروڑوں روپیہ منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیاگیا ،600 کروڑ ابتدائی اور 440 کروڑ زرتلافی کے ملا کر مجموعی طورپر پاکستان کے ایک ہزار 40 کروڑ لوٹ لئے گئے – انہوں نے کہا آئین پر شب خون مارنے کی سزا مہنگائی، بے روزگاری، جرمانوں اور کرپشن کی صورت میں پاکستانی قوم کو ملتی ہے ،عمران صاحب ، شہزاد اکبراوران کے حواری براڈ شیٹ سے کمشن اور’ کٹ ‘ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اس کا جواب دیں ،’کَٹ‘ اور کمشن کیوں مانگاîکس قانونی معاہدے کے تحت ملاقاتیں کیں î کس کس نے ملاقات کی î،یہ تو محض ’’ٹپ آف دی آئیس برگ ہی‘‘ابھی تو اور بہت سارے کیس سامنے آنے باقی ہیں î،