Official Web

پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی،فردوس عاشق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر بار عبرتناک رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی، راجکماری، شہزادے اور مولانا کے چہرے شرمسار اور دل داغدار ہیں – اتوار کو اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہی، یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں ، ناکام احتجاج کے بعد منافقین کے اس ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی – انہوں نے کہا کہ قوم نے اس چور ٹولے کی منفی سیاست کو ملیا میٹ کر دیا، عوام نے گمراہ کرنے والے ڈاکوں کا شر انگیز بیانیہ دفن کر دیا ہے – فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی کرپٹ احتساب سے نہیں بچ سکتا، پی ڈی ایم کو کورونا وبا کے دوران اجتماعات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیی، لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور یہ ٹولہ اپنی منفی سیاست کے لئے کورونا پھیلا رہا ہے –