Official Web

برازیل اور ترکی میں چین کی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

برازیل کی نیشنل ہیلتھ سرویلنس ایجنسی نے چینی ادویات ساز کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب برازیل ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔
برازیل کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ چوراسی لاکھ سے زائدمریضوں کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہاس فہرست میں امریکہ اور بھارت بالترتیب پہلے اوردوسرے نمبر پر ہیں۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق  برازیل کووڈ۔۱۹ کے باعث اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر ہے۔یہاں اموات کی مجموعی تعداد  209847 ہے جبکہ امریکہ میں مجموعی اموات 396,549ہو چکی ہیں ۔

 ترک وزارتِ صحت کی جانب سےدی جانے والی اطلاعات کے مطابق ترکی نے ویکسینیشن کا آغاز کرنے کے تین دن کے اندر ہی ، 675000 سے زائد طبی عملے کو چین کی سائنو ویک ویکسیندے دی ہے ۔ اس سے قبل ، ترکی کے صدررجب طیب اردگان ، وزیر صحت محر تین کوکا اورنائب صدر اوکتائے کو   چین کی تیار کردہویکسین دی جا چکی ہے۔

ترکی کی وزارت صحت نے کووڈ۱۹ کے خلاف چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔ یہ ترکی میں ہنگامی استعمال کے لیے منظور کی جانے والی پہلی ویکسین ہے ۔ شعبہِ طب سے تعلق رکھنے والے ایک ملین سے زائد افراد کویہ ویکسین دیئے جانے کے بعد منصوبے کے مطابق نرسنگ ہومز میں رہنے والے افراد ، 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور خصوصیشعبوں میں کام کرنے والے افراد کی ویکسینیشنکی جائے گی.