Official Web

ہانگ کانگ اور تائیوان امور میں منفی کردار ادا کرنے والے امریکی اہل کاروں پر پابندی لگائی جائے گی، چینی وزارت خارجہ

اٹھارہ جنوری  کو چینی وزارت خارجہ کی پریسکانفرنس میں وزارت خارجہ  کی ترجمان ہوا چھوناینگ نے چین کی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگخصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے  چھ اہلکاروں پر امریکہ کی طرف سے پابندیوں  کےحوالے سے ایک صحافی  کے سوال کا جوابدیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہانگ کانگکے معاملات نیز چین کے داخلی امور اور چین کیعدالتی خودمختاری میں کھلی مداخلت کی ، یہ بینالاقوامی قانون و بین الاقوامی  تعلقات کے بنیادیاصولوں کی سنگین  خلاف ورزی ہے اور چیناس کی بھرپور مخالفت اورمذمت کرتا ہے۔امریکہ کی ان فاش غلطیوں کے حوالے سے چین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہانگ کانگ امور پر اثر انداز ہونے اور شدید دباو ڈالنے والے امریکی حکومت کے اہل کاروں،  کانگریس کے ارکان  ، این جیاوز اور ان کے اہل خانہ پر یکساں پابندی عائد کیجائے گی۔
 ترجمان ہوا چھون اینگ نے یہ بھی اعلان کیا کہچین تائیوان کے مسئلے سے نمٹنے میں منفی کردار ادا کرنے والے امریکی عہدیداروں پر بھی پابندی عائد کرے گا۔