Official Web

گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق 24

24  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد10 ہزار951 ہوگئی ہے – نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹیمیں کورونا کے 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئی، جس کے بعد کورونا ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 67 ہزار 622 ہوگئی ہے – سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 تک پہنچ گئی ہے – ملک میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569، اسلام آباد میں 40 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں – این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 540 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں