Official Web

فروری مارچ تک 3 کورونا ویکسین آ جائیں گی، اسد عمر

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس فروری مارچ تک ایک دو نہیں 3 کورونا ویکسین آ جائیں گی – نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی AstraZeneca ویکسین کی منظوری دے دی ہے – وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فروری مارچ تک ایک دو نہیں بلکہ کورونا کی تین ویکسین پاکستان آ جائیں گی اور لگنا بھی شروع ہو جائے گی – ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ویکسین لگانے کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہی، ویکسین عمر رسیدہ افراد کے لیے بھی دستیاب ہو گی